دہلی: عام آدمی پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ سمیت 65ارکان اسمبلی گرفتار

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
دہلی: عام آدمی پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ سمیت 65ارکان اسمبلی گرفتار

 بھارت کی ریاست دہلی میں حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے نائب وزیر اعلی سمیت 65 ارکان اسمبلی کو حراست میں لیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افراد ریاستی اسمبلی کے رکن دنیش موہنیا کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب اجتجاجی ریلی لے کر جا رہے تھے جہاں حکم امتناعی نافذ ہے۔ پولیس نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے 65 ارکان اسمبلی کو تغلق روڈ کے قریب روک لیا۔ انھیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا اور پارلیمنٹ سٹریٹ تھانے لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ ہفتے کو جنوبی دہلی کے علاقے سنگم وہار سے رکن اسمبلی دنیش موہنیا کو پولیس ایک پریس کانفرنس کے دوران تقریباً گھسیٹ کر لے گئی تھی۔