چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات، اویس شاہ کی بازیابی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: چودھری نثار

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات، اویس شاہ کی بازیابی میں  کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: چودھری نثار

 وزیرداخلہ چودھری نثار نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے مغوی بیٹے اویس شاہ کی بازیابی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے گورنر سندھ عشرت العباد کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے انکے گھر جا کر ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے چیف جسٹس سے ان کے بیٹے اویس شاہ کے اغواءپر ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر اور وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بازیابی سے متعلق کوششوں پر بریفنگ دی۔ قبل ازیں وزیرداخلہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہہ رگ ہے۔ادھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ڈی جی رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں اور امجد صابری کے قتل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔