”میاں طفیل محمد کے انتقال سے ملک جہاندیدہ شخصیت سے محروم ہو گیا“ پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی متفقہ منظوری

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں ایوان کی کارروائی معطل کر کے جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد کے انتقال پر متفقہ طور پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے مرحوم نہایت تعلیم یافتہ دینی و سماجی شخصیت تھے۔ انہوں نے کشف المجوب کا سلیس ترجمہ کیا ملک ایک دینی رہنما سے نہیں بلکہ معزز اور جہاں دیدہ سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ ملکی سیاست میں ان کی خدمات کو طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا۔