ہیلی کاپٹر کیس سے بریت‘ صدر زرداری کی نوازشریف کو مبارکباد

لاہور + اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ مانیٹرنگ نیوز) ہیلی کاپٹر کیس سے بریت پر صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلیفون کرکے نوازشریف کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کیس سے نوازشریف کا بری ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عدلیہ عالیہ سے نوازشریف کے باعزت بری ہونے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ نوازشریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور انہیں انتقام کا نشانہ بنانیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ حق اور سچ کھل کر سامنے آگیا ہے اور ثابت ہوا کہ پاپولر لیڈرشپ کو ڈکٹیٹرشپ نہ تو دبا سکتی ہے نہ ہی اس کے سیاسی کردار پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ وہ نوائے وقت سے بات چیت کررہے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا سیاسی اور پارلیمانی کردار جمہوری سسٹم کو مضبوط\\\' پارلیمانی جمہوریت کو موثر اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی منزل پر لے جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا اپنی عدلیہ پر اعتماد ہے اور آزاد و خودمختار عالیہ بھی ملک میں عدل و انصاف کی فراہمی کا ذریعے بنے گی۔ شہبازشریف نے ایک اور سوال پر کہا کہ قوم کا اپنی عدلیہ پر اعتماد ہے اور عدلیہ میں میرٹ پر فیصلوں سے ڈکٹیٹرشپ اور اسکے اثرات ختم ہونا ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف کی سیاس ملکی مفادات کے تحفظ\\\' پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی حالت زار میں بہتری سے مشروط ہے لہٰذا وہ جہاں بھی ہوں گے ان کا ہر قدم ملک و قوم کی بہتری میں اٹھے گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کیس کے حوالے سے ہم سے کوئی قانونی مشاورت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ ہمیں اٹک جیل میں رکھا گیا تھا جہاں غیرملکی مجرموں کو رکھا جاتا تھا۔