کسی صوبے کا پانی کم نہیں کیا جائیگا‘ ءکے معاہدے پر عملدرآمد کرینگے: وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز)+ لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی کم نہیں کیا جائیگا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے 1991ءکے معاہدے پر عملدرآمد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائیگا۔ پانی کی تقسیم پر چاروں صوبوں کے حقوق کو تسلم کیا جائیگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت عارضی تھی اب صورتحال میں بہتری آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کے حوالے سے میں خود واٹر اینڈ پاور اور ارسا کی انتظامیہ سے بات کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی متفقہ منظوری تاریخ کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ آبی وسائل کی تقسیم میں کسی صوبے کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلوا کر مسائل حل کئے جائینگے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبہ اپنے حصے سے زیادہ پانی استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ پانی کی تقسیم کا فارمولہ موجود ہے۔وزیراعظم پاکستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پنجاب کو اس کے حصے کا پانی ملے گا۔