پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب اسمبلی نے 2009-10ءکےلئے فنانس بل کی منظوری دیدی اس کے ساتھ صوبے کا 4کھرب 89ارب87کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔ منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ برائے 2009-10ءپیش کر دیا گیا اور آرڈیننس (ترمیم) صوبائی موٹر گاڑیاں 2009ئ\\\' آرڈیننس (ترمیم) رجسٹریشن سوسائٹیز 2009ءاور مسودہ قانون واہ یونیورسٹی 2009ءمتعقلہ کمیٹیوں کو دینے کی منظوری دی گئی اور پنجاب کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس برائے 2007ءاور 2008ءایوان میں پیش کر دی گئیں اور پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی ساجدہ میر کو ہیلتھ کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔