بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاﺅن‘ پہیہ جام ہڑتال

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے عالمی یوم تشدد کے موقع پر دی گئی ہڑتال کی اپیل پرصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جزوی جبکہ بلوچ اضلاع میں مکمل شٹر ڈاو¿ن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔ بلوچ نیشنل فرنٹ نے یوم تشدد کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جمعہ کو شٹرڈا¶ن و پہیہ جام کا اعلان کیا تھا جس پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، بروری روڈ ، سبزل روڈ، کلی اسماعیل میں مکمل جبکہ دیگر علاقوں میں جزوی شٹرڈا¶ن و پہیہ جام ہڑتال رہی جبکہ ٹریفک معمول سے کم تھی نامعلوم افراد نے سیٹلائٹ ٹا¶ن میں پتھرا¶ کرکے ایک رکشے کے شیشے توڑ دیئے جبکہ پتھر لگنے سے ڈرائیور بور محمد زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے علاوہ خضدار ،مستونگ،قلات،وڈھ ،آواران ، پنجگور ،تربت، گوادر، دالبندین ،نوشکی سمیت دیگر بلوچ علاقوں میں شٹرڈا¶ن اور پہیہ جام ہڑتال رہی ہڑتال کے دوران کسی بھی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔