وزیراعظم نے سینئر سفارتکار عبدالباسط کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے سینئر ترین سفارتکار عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظور کرلی ۔ وہ یکم اگست کو ریٹائر ہوجائینگے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط ملک کے سینئر ترین سفارتکار ہیں جو بھارت میں ہائی کمشنر کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنے سے جونیئر افسر تہمینہ جنجوعہ کی بحیثیت سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اسی کو جواز بنا کر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو درخواست دی گئی جو وزیراعظم کی جانب سے منظور کرلی گئی جس کے تحت وہ یکم اگست سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ بھارت میں تعینات عبدالباسط کو آئندہ سال 2018ء کے چوتھے ماہ یعنی اپریل میں ریٹائر ہونا تھا ۔