آصف زرداری آج62ویں سالگرہ منائیں گے
اسلام آباد، لاہور (آن لائن+ خبرنگار) سابق صدر آصف علی زرداری کی 62 ویں سالگرہ آج بدھ کو منائی جائیگی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیراہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔ دریں اثنا خودکش دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی وجہ سے پیپلز پارٹی لاہور نے آصف علی زرداری کی سالگرہ سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پانی والا تالاب پر تقریب منعقد ہوگی اور لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔