وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی پنجاب کے اجلاس میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈ سیٹ کا صفایا کیا جائے گا۔ اجلاس میں آپریشن ردالفساد کے تحت جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی نے کہا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنیوالے سول و عسکری اداروں کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب میں کہا دہشت گردوں کا ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔ دشمن ناپاک سازش کر رہا ہے۔ اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔ پنجاب بھر میں 43 مختلف مقامات پر گرینڈ آپریشن کئے جائیں گے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جنس معلومات کی بنیادوں پر کئے جائیں ۔ مساجداور دیگر عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آپریشن ردالفساد ، سکیورٹی امور کے علاوہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں سکیورٹی امور کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بھی اپنی رپورٹس پیش کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فائنل میچ کے دوران میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ تاہم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے ، دوسری طرف اجلاس میں آپریشن ردالفساد کو بھی بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردی کی کسی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی ایوب گادھی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات، جی او سی 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا آپریشن ردالفساد کے ذریعے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں اور حال ہی میں شروع کیا گیا آپریشن ردالفسار ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38