پاکستان تحریک انصاف اورحکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے پراتفاق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرحکومت اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان بائیسویں ترمیم کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ وزیراعظم کی جانب سے کل بائیسویں آئینی ترمیم پرحمایت حاصل کرنے کےلئے پارلیمانی جماعتوں کااجلاس بلایاگیاہے، جس میں شرکت کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
اسحاق ڈارکاکہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آئے،، اورانتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی قانونی سازی میں اپنا حصہ ڈالے،جوڈیشل کمیشن کامعاملہ بہت جلد حل کرلیاجائےگا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کاکہناتھا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کے لئےقانون سازی کے عمل میں حصہ لیں گے،جبکہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کافیصلہ آج ہی کرلیاجائےگا۔
دونوں جماعتوں میں ہونے والے مذاکرات میں اس بات پراتفاق پایاگیاکہ سینیٹ انتخابات سے قبل آئینی ترمیم منظورکرواکراس کا اطلاق ممکن بنایاجائے۔