نیپال میں آنے والے بدترین زلزلے کےبعد پاکستان میں بھی زلزلوں کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات
نیپال میں بدترین زلزلے کے بعد محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں زلزلے کے حوالے سے وارننگ جاری کردی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد اجمل کے مطابق پورا پاکستان ہی زلزلوں کی زد میں ہے اور زلزلہ آنے کے سلسلے کو کسی بھی وقت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان فالٹ لائن پر ہے۔ سات اعشاریہ کی شدت سے آنے والے زلزلے بہت تباہی لاتے ہیں اور نیپال میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں کوئٹہ میں انیس سو پینتیس میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹے بہت اہم ہیں ، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے پورے خطے میں مزید خوفناک زلزلے آ سکتے ہیں