کراچی کے جناح گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے آپریشن کے باوجود ملک میں تیسری پوزیشن حاصل کی،بلدیاتی انتخابات کے لئے تحریک نہیں چلا سکےمگر اس کے باوجود کامیابی سمیٹی،انہوں نے کہا کہ وہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے کا درس نہیں دیتے، ایم کیوایم کے دو سال کے دوران دو سو سے زائد کارکن قتل کئے گئے لیکن کارکنوں نے صبر سے کام لیا اور ہتھیار نہیں اٹھائے، الطاف حسین نے کہا کہ میڈیا کو ان کا خطاب نشر نہ کرنے کی خفیہ ہدایت کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انتظامی نظام میں بہتری کے لئے ملک میں بیس صوبے بنائے جانے چاہئیے، جبکہ پنجاب میں بھی چھ صوبے بننے چاہئیے،تاہم انہوں نے کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024