اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اب اداروں کو برا نہ کہا تو حالات بہتر ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو شیخ رشید نے سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے ردعمل میں کہنا تھا کہ میں واحد شخص تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نیان سے دستاویزات مانگیں جو یہ لوگ نہ دے سکے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے ا لیکشن کے مطالبے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 6ماہ پاکستان کیلیے اہم ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38