تحریک انصاف کے مرکزی رکن جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی پالیسوں سے اختلافات کے بنےادی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا۔ تحر یک انصاف کے الیکشن ٹریبونل کے سر براہ اور مر کزی رکن وجہیہ الدین نے پارٹی چیئرمین عمران خان اور انکی پالیسوں سے شدید اختلافات کے بعد آخر کار تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ پارٹی پر قبضہ مافیا کا کنٹرول ہو چکا ہے پارٹی کے نظر یاتی لوگوں سے پارٹی قیادت ملاقات کر نے کےلئے بھی تیار نہیں ان حالات میں تحر یک انصاف سے الگ ہونے کے سوا میرے پاس کوئی آپشن نہیں اور تحر یک انصاف ہر گزرتے دن کےساتھ کمزور ہو رہی ہے اور مجھے تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38