اسلام آباد :وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ حملے کے منصوبہ سازوں کا پیچھا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیر تربیت اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کا پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کے ہاسٹل میں موجود زیر تربیت کیڈٹس کی سیکورٹی اور تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔وزیر اعظم کو وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت نے صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعظم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024