مودی کا رویہ اور سیاست خوفناک نتائج کی حامل ہے: صلاح الدین

مودی کا رویہ اور سیاست خوفناک نتائج کی حامل ہے: صلاح الدین

مظفر آباد (آن لائن) مودی کا دورہ کشمیر،کشمیریوں کے زخموںپر نمک پاشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا رویہ اور اس کی سیاست خوفناک نتائج کی حامل ہے۔ نریندر مودی ذہن نشین کر لیں کہ کشمیری عوام نے بھارتی نام نہاد سیکیولر چہرے کو بھی پہچان لیا ہے۔