پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روکتے ہوئے اسٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام میڈیا ہاﺅسز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر پیمرا کے میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج بند کی جائے۔پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق قوائد کے تحت میڈیا ہاسز کسی بھی سیکیورٹی آپریشن کی لائیو کوریج نہیں کرسکتے، اگر میڈیا ہاوسز کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو اس چینل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے پر ملکی اور غیر ملکی میڈیا ہاوسز کی جانب سے لائیو کوریج کا سلسلہ جاری رہا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024