فیصل آباد میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے.ہلاک دہشتگرد فیصل آباد میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات فیصل آباد میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کی جس کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو فیصل آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024