ایڈیشنل آئی جی اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ ایس ایچ او حیات آباد کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ۔ تفصیلات کے مطابق حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او حیات آباد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔سی سی پی او طاہر خان کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024