بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لیویز کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیر اندرگزی میں سرچ آپریشن کیا تو علاقے میں موجوددہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ولی جان اور خیر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024