لاہور:وزیراعظم کی نوازشریف اور شہبازشریف سےجاتی امراء میں ملاقات،سیاسی وقومی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی.ملاقات میں سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. لاہور جاتی امرا میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی.ملاقات میں سیاسی صورت حال سمیت فیص آباد دھرنے کے خلاف آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کا اہم اجلاس ہوا.اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر غور کیا گیا.اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،حمزہ شہباز اور رانا ثناءاللہ بھی شریک تھے۔