اسلام آباد دھرنا آپریشن کے خلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے روڈ بلاک کردیں ہیں ۔جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔روات کے علاقے چھنی پل کے قریب مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو گئی ہے۔ اسی طرح لاہور میں بھی فیروزوالہ کے علاقے امامیہ کالونی میں مظاہرین جی ٹی روڈ پر آگئے جس سے لاہور گوجرانوالہ جانے والا راستہ بند ہوگیا۔ احتجاج کرنے والوں نے فیروزوالہ میں ریلوے ٹریک بند کر دیا۔شیخوپورہ کے بتی چوک میں مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے گاڑیوں پر پتھراﺅ کیاہے۔احتجاج کے باعث لاہور سرگودھا گوجرانوالا فیصل آباد روڈ بند ہو گیا۔ اسلام آبادمیں دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن کے خلاف اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں بھی مظاہرین نے جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024