مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے بیس کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک, درجنوں زخمی
بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح تین سے پانچ مسلح افراد نے کپواڑہ کے بیس کیمپ پر حملہ کر کے تین بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ،فائرنگ کے تبادلے میں دس سے زیادہ بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے ، کپواڑہ کے علاقہ ہندو واڑہ میں دو روز قبل بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ،شہید ہونیوالے نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کرنیوالوں پر بھی ریاستی پولیس اور فوج نے تشدد کیا تھا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے تھے-