ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی. کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کی. دوران سماعت ایان علی کا پاسپورٹ حوالے کرنے سے متعلق درخواست پردلائل دئیے گئے. کسٹم حکام نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اگرایان علی کوپاسپورٹ دے دیاگیا تووہ بیرون ملک فرارہوجائیں گی. کسٹم حکام نے ایان علی کے پاسپورٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی .عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کسٹم حکام کو حکم دیا کہ ڈالر گرل کے پاسپورٹ ان کے حوالے کیے جائیں. اس موقع پر ایان علی کی وکیل شائستہ خرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایان نے مختلف کنٹریکٹس سائن کیے ہیں وہ مکمل کریں مگر وہ کیس کی پیروی بھی کریں .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38