وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے 660میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کیا, یہ پروجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ,اس منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی 2014کو رکھا تھا, منصوبے سے سالانہ7ارب کلوواٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے ۔افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نواز شریف نے انجینئروں سے وزیراعظم نے خصوصی ملاقات کی۔وزیراعظم نواز شریف کا اس موقع پرکہنا تھا کہ پاک چائنہ دوستی کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے ، کم سے کم لاگت اور کم سے کم مدت میں مکمل کیا جارہا ہے، منصوبے سے مقامی علاقے کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔جمعرات کو وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے 660میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کیا ۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی 2014کو رکھا تھا اس منصوبے سے سالانہ7ارب کلوواٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے، منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی 8اعشاریہ 11روپے فی یونٹ ہوگی ۔ یہ پراجیکٹ دو پاور یونٹ پر مشتمل ہے ، منصوبے کے پہلے یونٹ سے 660میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہورہی ہے ، منصوبے کا دوسرا یونٹ بھی جون کے پہلے ہفتہ میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا جس سے 660میگاواٹ بجلی مزید سسٹم میں شامل ہوگی ، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے 6ماہ پہلے مکمل کیا جارہا ہے ، پلانٹ پر چین سے تربیت یافتہ 190پاکستانی انجینئرز کام کررہے ہیں ، کوئلے کی ترسیل کیلئے پنجاب حکومت نے پاکستان ریلوے کو قرضہ دیا ۔وزیراعظم نے پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام نے بریفنگ دی ، وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، سی پیک کے تحت پاکستان میں مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ ہے جس سے فی الحال 660میگاواٹ بجلی نیشل گرڈ میں شامل ہوگی ، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو قومی گرڈ سے پہلے سے منسلک کیا جاچکا ہے ، یہاں ایک بہت بڑی عمارت قائم کی گئی ہے، ٹرین کے ذریعے کوئلہ لانے کیلئے ریلوے ٹریک بچھایا گیا ہے ۔ اس موقع پر تعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر ریلوے کو مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعظم نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاک چائنہ دوستی کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایک بہت بڑے منصوبے پر کام شروع کیا گیا اور اسے کم سے کم لاگت اور کم سے کم مدت میں مکمل کیا جارہا ہے ، اس سے مقامی علاقے کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا، منصوبے پر کام کرنے والے انجینئروں سے وزیراعظم نے خصوصی ملاقات کی ۔ اس منصوبے پر چین اور پاکستانی انجینئرز یونیورسٹی کے گریجویٹ کام کررہے ہیں ، بہت بڑے چائنی انجینئرز نے وزیراعظم کے ساتھ مصافحہ کیا ، وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے ، پاک چین دوستی کا یہ شاہکار منصوبہ ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024