پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم کی حمایت میں قرار داد کی منظوری دی گئی۔گزشتہ روزوزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ساہیوال کول پاور پلانٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی کابینہ نے مقررہ مدت سے پہلے پاور پلانٹ مکمل کرنے پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی ۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے پر وزیر اعظم کی حمایت میں قرارداد کی منظوری دی گئی ۔قرارداد میں توانائی بحران کے خاتمے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز اور وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف ساہیوال کول پاور پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ ساہیوال پاور پلانٹ پہلے فیز میں 660 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کرے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38