پاکستان دہشت گرد ملک نہیں‘ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرینگے : امریکی ارکان کانگرس
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے جبکہ کانگرس کے رکن ایل گرین نے کہا پاکستانیوں نے امریکی معاشرے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پاک امریکہ فرینڈ شپ کے 70 سال مکمل ہونے پر کیپٹل ہل میں پاک امریکہ سیمینار ہوا جس میں امریکی ارکان کانگرس ایل گرین، شیلا جیکسن، امریکہ میں مقیم پاکستانی اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ سیمینار سے خطاب میں امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن نے کہا پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کانگرس کے رکن ایل گرین نے کہا کہ پاکستانیوں نے امریکی معاشرے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایل گرین نے کہا پاکستانی امریکہ میں ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں۔ سائنس تعلیم اور سیاست میں پاکستانی نمایاں کارنامے انجام دے رہے ہیں۔
امرےکی ارکان گانگرےس