روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پرانا ہو گیا‘ سندھ میں 20 برس سے کوئی بہتری نہیں آئی : عمران خان
کندھ کوٹ(ایجنسیاں، نوائے وقت رپورٹ )عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے لوٹ مارکی انتہاکردی، ملک کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوایاجاتاہے،نوازشریف منی لانڈرنگ کیس میں پھنس چکے ہیں،کوئی روٹی کپڑااورمکان اورکوئی لوڈشیڈنگ ختم کرنےکانعرہ لگاتاہے،نوجوانوں کونوکریاں نہیں مل رہیں، نوجوان بےروزگاری کی وجہ سے جرم اورمنشیات کی طرف جاتے ہیں، پاکستان کے نوجوان روزگار کےلئے بیرون ملک جاتے ہیں یا وہ منشیات کی طرف جاتے ہیں ،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پرانا ہو گیا۔ سندھ 20سال پہلے جہاں تھاابھی بھی وہی ہے،یہاں کوئی بہتری نہیں آئی،تعلیم کانظام بہترہونے تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ، سعودی عرب میں نوازشریف کو12واں کھلاڑی بنادیا گیا، نوازشریف نے جہازمیں 6 گھنٹے تقریریادکی مگر نوازشریف سے تقریرنہیں کروائی گئی، سعودی عرب میں نوازشریف کیساتھ سلوک قوم کیلئے شرمناک تھا،ٹرمپ نے بھی بھارت کانام لیاپاکستان کانہیں۔ کندھ کوٹ میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اخبار میں خبر پڑھی کہ ایک آدمی بہت سالوں سے وزارت داخلہ میں نوکری کررہا تھا وہ منسٹری والوں سے کہہ رہا تھا کہ میرے بیٹے کو میرے جگہ نوکری دے دویہ بے روزگار ہے مگر جواب ملا کہ قانون اجازت نہیں دیتا ، صرف اس صورت میں قانون اجازت دیتا ہے کہ اگر آپ دوران ملازمت مر گئے تو آپ کی جگہ آپ کا بیٹا نوکری لے سکتا ہے ، وہ باپ بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر مرگیا کہ چلو اب میرے بیٹے کو نوکری مل جائے گی ۔ نوکری نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان جرم کی طرف جاتے ہیں یا پھر منشیات سپلائی کرتے ہیں ، سارے پاکستان میں بدترین صورتحال ہے ۔ اگر کرپشن نہ رکی تو پاکستان تباہ ہو جائے گا ۔اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں کیونکہ ہمارے پاس سکول چلانے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ حکمران بار بار باریاں لے رہے ہیں ، وہی پرانے وعدے دہراتے ہیں مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کرتے ، ایک شخص نے کہا تھا کہ 6مہینے میں بجلی نہ آئی تو میرا نام بدل دینا ہم نے اس کا نام بدل کر ڈرامہ شریف رکھ دیا ہے ، اس نے میرے اوپر ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے ۔اچھا ہوا مجھ پر کیس کیا گیا ، شہباز شریف تم نے اور نوازشریف نے کس شخص کو رشوت نہیں دی ، چھانگا مانگا میں سیاستدانوں کے ضمیر خریدے گئے ، قوم اس وقت کھڑی ہوجاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔اگر خدا نے موقع دیا اقتدار میں آنے کا پاکستان کا تو وزیراعظم کبھی کسی سے قرضے نہیں لے گا اور نہ ہی کسی کے آگے جھکے گا، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹے حسین نے جے آئی ٹی کے دو لوگوں پر اعتراض اٹھا دیا ہے، شکایت تو ہمیں کرنی چاہیے مگر کر وہ رہے ہیں، دنیا ہمارے وزیراعظم کی اس لئے عزت نہیں کرتی کیونکہ اس کی جے آئی ٹی میں انکوائری چل رہی ہے۔ ریاض میں وزیراعظم کے نظر نہ آنے کی وجہ ان کے خلاف چلنے والی مجرمانہ تحقیقات ہے نوازشریف اور زرداری کے دوسرے ممالک میں محل ہیں مگر 45فیصد بچوں کو پوری خوراک نہیں ملتی۔
عمران