پاک افغان بارڈر پر حفاظتی باڑ کی تنصیب کا آغاز ہو چکا ہے, فاٹا کی خیبرپختونخوا میں شمولیت قومی مفاد میں ہے: آرمی چیف
ے مہمند اور اورکزئی ایجنسی سے متصل پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہیں سرحد پر حفاظتی انتظامات اور پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حالیہ حملوں بارے ریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے سوران اور کالایا کے علاقوں تعینات فوجی جوانوں کی جانب سے سرحد پار دہشت گردوں کو موثر جواب دینے ان کے بلند مورال کو سراہا۔ انہوں نے سرحد پر خطرناک دہشت گرد دران سمیت پانچ تخریب کاروں کو انجام تک پہنچانے پر جوانوں کی تعریف کی اور واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر مدثر اور دو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہیں اور پوری قوم کو فوجی جوانوں کی شہادت پر فخر ہے۔ وہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے کہا پاک افغان بارڈر پر حفاظتی باڑ کی تنصیب کا آغاز ہو چکا ہے۔ سرحدی نگرانی کے لیے تکنیکی ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ سرحد کی فضائی نگرانی پر بھی کام جاری ہے۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فوج وطن کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔ بارڈر سکیورٹی میکانزم بنانے کے لیے افغان اتھارٹیز سے بات چیت جاری ہے۔ محفوظ اور پرامن بارڈر سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ آرمی چیف نے کہا فاٹا کی خیبرپختونخوا میں شمولیت قومی مفاد میں ہے۔ قبائلی علاقوں میں امن و استحکام لانے کے لیے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔