زمین کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ہرسال ارتھ آور منایا جاتاہے ,اس موقع پر دنیا کے کئی شہروں میں ایک گھنٹےکے لیے اہم عمارتوں کی لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند کی جاتی ہیں،پاکستان میں رات کو ایک گھنٹہ کے لیے غیرضروری بتیاں بجھا کر زمین سے محبت کااظہار کیا جائے گا.پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹس بھی رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک بند رہیں گی،پارلیمنٹ ہاؤس کے پارکنگ ایریا میں گیٹ نمبر ایک کے سامنے موم بتیاں جلا کر ارتھ آور کی تقریب کا آغاز کیا جائے گا. سپیکر ایاز صادق کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ شہری رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹے کے لیے رضاکارانہ طورپر غیرضروری بتیاں بجھا کر عالمی برادری کے ساتھ ارتھ آور منائیں.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024