امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں، سیاسی استحکام اور مذاکرات ہیں, پاکستان اور بھارت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے اسی سے خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔گزشتہ روز امریکی میڈیا سے گفتگومیں اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے جب کہ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان سمیت خطے پر اثر انداز ہوتا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے واحد حل سیاسی استحکام اور مذاکرات ہیں, افغانستان مسئلے کاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بامعنی مذاکرات سے ہی خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا، دہشتگردی کیخلاف جاری ضرب عضب کے کامیاب نتائج نکلے ہیں۔اعزاز چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام معاشی اعشاریے بلندی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنے آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور بھار ت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024