لوئردیر،جندول میں لیویز فورس کی گاڑی کو بم دھماکہ سے اڑا دیا گیا، دو اہلکار شہید اور دو زخمی، سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے ستر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

لوئردیر،جندول میں لیویز فورس کی گاڑی کو بم دھماکہ سے اڑا دیا گیا، دو اہلکار شہید اور دو زخمی، سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے ستر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

لوئردیر کے علاقے جندول میں لیویزفورس کی گاڑی کو معمول کے گشت کے دوران ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ،بم حملے میں دو اہلکارشہید اور دو زخمی ہوگئے ، شہید ہونے والوں میں ڈرائیور حمید خان اور متعبر جان شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لوئردیر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سترمشتبہ غیرملکی افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ادھر پشاور کے علاقے متنی میں شدت پسندوں کے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دواہلکارزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔