اپراورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے سات شدت پسند ہلاک ۔

اپراورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے سات شدت پسند ہلاک ۔

ذرائع کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی میں غلجو اور شکرتنگی کے علاقے میں گولہ باری کے دوران شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے،ادھر لوئردیر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سترمشتبہ غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ لوئردیر کے علاقے جندول میں لیویزفورس کی گاڑی کو معمول کے گشت کے دوران ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں دو اہلکارشہید اور دو زخمی ہوگئے،ادھر پشاور کے علاقے متنی میں دراز گئی کے قریب پولیس کی گاڑی بھی ریموٹ کنٹرول بم حملے کا شکار ہوگئی جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے،زخمی اہلکاروں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،دوسری جانب خیبرایجنسی کے علاقے سلطان خیل میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا جس کے بعد یہاں شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعداد چالیس کے قریب پہنچ گئی ہے