آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سندھ اور خاص طور پر کراچی میں جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے گئے.اختیارات ملنے کے بعد رینجرز نے پورے صوبے میں بھرپور کارروائیاں کیں اور کراچی سمیت پورے صوبے میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا.رینجرز کی ان کارروائیوں سے جہاں جرائم پیشہ افراد اور گروہ تنگ تھے وہیں مختلف سیاستی جماعتیں بھی اس سے خوش نہیں تھیں اور وہ اس کا اظہار وقتا فوقتا کرتی رہیں.ہر تین مہینے بعد جب رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ آتا تو صوبائی حکومت اس میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی.ایسا ہی ایک دفعہ پھر کیا جا رہا ہے.رینجرز کے سندھ میں خصوصی اختیارات انیس جولائی کو ختم ہو چکے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن روک دیئے گئے ہیں .تمام چیک پوائنٹس اور حساس مقامات پر تعینات رینجرز اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے اور فورس اگلے احکامات کیلئے سویلین حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے.اس ساری صورتحال میں صوبے کے شہری پریشانی کا شکار ہیں،ان کا کہنا ہے کہ رینجرز کے آنے سے جرائم کی وارداتوں میں بہت کمی آئی،حکومت اختیارات میں توسیع کا فیصلہ جلد کرے .پیپلز پارٹی کے بڑے وفاق اور عوامی دباؤ کے بعد مسئلے پر بات کرنے کیلئے دبئی میں سر جوڑے بیٹھے ہیں،فیصلہ کیا ہوگا،جلد پتا چل جائے گا.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024