پی سی او ججوں نے فیصلہ سنا کر نوازشریف سے انتقام لیا ہے: اعتزاز احسن

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران اہلیت کیس کا فیصلہ انوکھا ہے۔ اس فیصلے سے عدالتوں کی ساکھ مجروح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او ججز نے یہ فیصلہ سنا کر نوازشریف سے انتقام لیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب بے چینی اور بے یقینی بڑھے گی۔ اس فیصلے کے منفی اثرات اب وفاقی حکومت پر بھی پڑیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب عدلیہ کی آزادی کیلئے بھرپور لانگ مارچ اور دھرنا ہو گا۔