مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس دریا میں گرنے سے تینتیس افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ جموں شہر سے ایک سو ستر کلو میٹر دور پرانو گاوں کے قریب پیش آیا۔ جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے راجندرا نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں تینتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونیوالے انيس افراد کو طبی امداد کے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس اڑھائی سو فٹ کی بلندی سے دریا میں جا گری۔ راجندرا کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ حادثہ اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا۔