مسلم لیگ ن سندھ لائرز فورم کا کراچی بار میں احتجاج اور نعرے بازی

کراچی(وقائع نگار) شریف برادران کی نا ا ہلی کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) سندھ لائرز فورم کے وکلاءنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کراچی بار میں نعرے بازی کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے صدر ارشد جدون اور دیگر وکلاء رہنماﺅں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شریف برادران کی نا اہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔