قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے پیپکو کو پندرہ ارب روپے مالیت کی زمین منتقل کرنے سے روک دیا ہے۔

ذیلی کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پیپکو کے حصص فروخت کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے وزارت صنعت وپیداوار کو ہدایت کی کہ وہ سات دن کے اندر پیپکو کے حصص فروخت کرنے کے فیصلے کے ثبوت کمیٹی کو پیش کرے۔نیشنل انوسٹمینٹ ٹرسٹ کی طرف سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ سابقہ حکومت نے تمام اداروں کے اکاون فیصد حصص فروخت کرنے کی اجازت دی تھی۔