شہباز شریف اب پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں رہے‘ کابینہ تحلیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) شہباز شریف اب پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں رہے۔ شہباز شریف کی نااہلی کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل کر لی گئی ہے۔ صوبے کے انتظامی اختیارات گورنر پنجاب کو تفویض کر دیئے گئے۔ سپریم کورٹ سے شریف برادران کو نااہل قرار دیئے جانے کے فوراً بعد پنجاب میں حکومتی تبدیلی روبہ عمل آگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے میاں شہباز شریف رکن اسمبلی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں رہے اور ساری پنجاب کابینہ تحلیل ہو جانے کے بعد صوبے کے انتظامی اختیارات گورنر پنجاب کو تفویض ہوگئے ہیں۔