شریف برادران کی نااہلی کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) میاں نوازشریف\\\' شہباز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح چشم و زن میں پھیل گئی۔ لوگ دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ وزیراعلیٰ کے سیکرٹریٹ 7 کلب روڈ اور اس سے ملحقہ عمارات سے لوگ یکایک باہر نکل آئے۔ وزیراعلیٰ کے چیف کوآرڈینیٹر نوشاد حمید کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے 3 کلب روڈ پر نااہلی کے خلاف پہلا مظاہرہ کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی چودھری اللہ رکھا اور ناظم ملک وحید بھی مظاہرین میں شامل ہو گئے۔ مظاہرین پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے۔ مظاہرین نے پی سی او ججز کے خلاف نعرے بازی کی اور نوازشریف\\\' شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔