شریف برادران کی نااہلی کا فیصلہ‘ ملک کی سٹاک مارکیٹیں کریش ہو گئیں

لاہور(کامرس رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے شریف برادران کو نااہل قرار دیئے جانے کے ساتھ ہی ملک کی سٹاک ایکسچینجوں کے انڈکس تیزی سے گر کر کراچی سٹاک مارکیٹ کا انڈکس 249 پوائنٹس کی کمی سے 5627 پوائنٹس پر اور لاہور سٹاک ایکسچینج کا 25 انڈکس 83.50 پوائنٹس کی کمی سے 1630.57 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔