شریف برادران کی نااہلی صدر آصف علی زرداری کے حکم پر ہوئی: اکرم شیخ

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) معروف وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی نااہلی صدر آصف علی زرداری کے حکم پر ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نوازشریف کی نااہلی آصف زرداری کے حکم پر ہوئی تھی اب بھی شریف برادران کو آصف علی زرداری کے حکم پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں کو روز آخرت حساب دینا ہو گا۔