جناح ایونیو راول ڈیم روڈ شاہراہ کشمیر سمیت اہم مقامات پر اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم مقامات پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جناح ایونیو\\\' راول ڈیم روڈ\\\' شاہراہ کشمیر پر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان\\\' پارلیمنٹ اور ایوان صدر جانے والے تمام راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی جبکہ اسلام آباد کی تمام اہم شاہراﺅں پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے تمام اہم مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔