وفاقی وزیرداخلہ کاکرم ایجنسی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار ،واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کرم ایجنسی میں مسافر گاڑی میں دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔