ملک میں امن و استحکام کیلئے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی: نوازشریف

لاہور (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کیلئے عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی جس کیلئے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل کی وجہ عدل و انصاف کی عدم فراہمی نے جس پر ماضی میں توجہ نہ دی گئی اور ملک و قوم کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ایوان وزیراعلیٰ میں انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ریٹائرڈ جسٹس خلیل الرحمن خان نے اجلاس کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سردار ذوالفقار کھوسہ\\\' اسحٰق ڈار\\\' جسٹس خلیل الرحمن خان\\\' وزیر قانون رانا ثنااللہ خان اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کا عمل ہی معاشرے میں استحکام اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتا ہے لہٰذا عدل و انصاف کی فراہمی سے متعلقہ اداروں کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ممکنہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے کہا کہ جب تک عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہوئی عوامی مینڈیٹ کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔