عالمی مالیاتی بحران کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز حاصل کرلیں گے: چیئرمین واپڈا

لاہور(ثناءنیوز) چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران کے باوجود وہ ترقیاتی منصوبوں کےلئے بین الاقوامی سطح پر فنڈز حاصل کرسکیں گے۔ لاہور کے نیول وار کالج میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکام کا کہنا ہے کہ ان کو یہ امید منصوبوں پر سرمایہ کاروں کو بہتر منافع کے حصول کی وجہ سے ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 969 میگا واٹ کے نیلم جہلم کے منصوبے کےلئے رقم کا بندوبست ہوگیا ہے جبکہ دیامیر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کےلئے متعدد مالیاتی اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے لئے ٹھیکیداروں کی پری کولیفکیشن کا عمل جاری ہے اور ترقیاتی کام جلد شروع ہوجائےگا۔