وطن کا دفاع کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، دشمن ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کوشاں، قوم سازشیں ناکام بنا رہی ہے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی ساز ش ناکام بناتی جا رہی ہے ، دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام ہو چکی ہیں، پر عزم قوم نے غیر ملکی قوتوں کو شکست دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے شہداءکو سلام۔ مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہر قیمت پر قربانی کا حلف لیا ہے، دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔