دنیا بھر سے گزشتہ5سالوں کے دوران 5لاکھ44ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، مسلم ممالک سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو نکالا گیا، سعودی عرب سے 2لاکھ80ہزار،متحدہ عرب امارات سے 52ہزار، اومان سے 21ہزار،ایران سے 17ہزار،ملائشیا سے16ہزار اور ترکی سے10ہزار پاکستانیوں کو ملک بدرکیا گیا۔مذکورہ عرصے کے دوران 5602پاکستانیوں کو مختلف ممالک نے بلیک لسٹ کیا،سب سے زیادہ پاکستانیوں کو مدت سے زیادہ عرصہ رہنے پر ملک بدر کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا بھر سے یونان سے بھی 16ہزار591،اٹلی سے 887، فرانس سے 798، ناروے سے 265، فن لینڈ سے 815، ساﺅتھ افریقہ سے 2537پاکستانیوں کو نکالا گیا ۔ اسی طرح بیلجیئم ، سپین ، اسٹریا ، نیدرلینڈ، بلغاریہ ، رومانیہ ، ڈنمارک، سویڈن ، پرتگال ، سوئزرلینڈ، پولینڈ، ہنگری ، فن لینڈ، کویت، قطر ، عراق ، یمن ، لیبیا، لبنان ، شام ، تھائی لینڈر، امریکہ ، ہانگ کانگ ، سری لنکا، ساﺅتھ کوریاسمیت 134 ممالک سے پاکستانیوں کو نکالا گیا ۔ پاکستانیوں کو اوورسٹے ، پاسپورٹ گم ہونے ، غیر قانونی داخلے ، ایکسپائر ویزا، منشیات کیسز، بغیر دستاویزات سفر ودیگر چھوٹی بڑی وجوہات کی بناءپر ملک بدر کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024