سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے یمن سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضاءمیں تباہ کردیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل داغا جسے خمیس مشیط کی فضائی حدود میں تباہ کردیا گیا ۔’العربیہ‘ چینل کے ایک ذریعے کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے ایک کارروائی کے دوران یمن میں میزائل حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ایک لانچنگ پیڈ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ادھر یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے زیر استعمال ایک بغیر پائلٹ کے ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ واقعہ الجوف گورنری میں پیش آیا۔ رواں ہفتے اپنی نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔یمن کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے المتون ڈاریکٹوریٹ کے حام محاذ پر تصاویر اتارنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38